عمران خان تخت بھائی جلسے سے خطاب

عمران خان کا تخت بھائی کےعوام کے نام اہم پیغام

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کل تخت بھائی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف )پی ٹی آئی( عمران خان نے تخت بھائی میں کل ہونے والے جلسے سے متعلق عوام کے نام پیغام جاری کیا ہے۔
اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ کل بروز جمعرات دوپہر 3 بجے تخت بھائی میں جلسہ کرنے آ رہا ہوں، جلسہ ضمنی انتخاب کے سلسلے میں کیا جا رہا ہے، عوام کو شرکت کی دعوت دیتا ہوں، ان شاء اللہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہو گی۔
عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ جلسے میں ضمنی انتخاب اور حقیقی آزادی کی جدوجہد سے متعلق گفتگو کروں گا، ان شاء اللہ تخت بھائی میں آپ سے ملاقات ہو گی۔
واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالےسے نچلے سطح پر تیاریوں کی ہدایت کی ہے، ذرائع کے مطابق عمران خان لانگ مارچ کا اعلان کسی بھی وقت دے سکتے ہیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ لانگ مارچ کی تاریخ اکتوبر کے آخر تک چلی جائے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث 17 افراد جاں بحق، 23 زخمی