پی ڈی ایم اتحاد

پی ڈی ایم اتحاد صرف امیدوار کھڑے کرنے تک محدود رہا

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کی تین قومی اسمبلی کی نشستوں پر پاکستان جمہوری تحریک کا اتحاد صرف امیدوار کھڑے کرنے تک محدود رہا جبکہ تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کیلئے صرف پارٹی امیدوار نے ہی تمام مہم چلائی ہے عوامی نیشنل پارٹی کی تمام تر توجہ چارسدہ پر مرکوز رہی جبکہ جمعیت علماء اسلام کی دلچسپی صرف مردان تک محدود رہی ہے پشاور میں غلام احمد بلور کی پولنگ کے روز تمام سرگرمیاں بلور خاندان تک ہی محدود رہیں۔
پاکستان جمہوری تحریک کی پشاور میں دلچسپی چند ریلیوں اور کارنر میٹنگز تک محدود رہی عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام احمد بلور کی انتخابی مہم رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہاورن بلور نے چلائی اور پشاور کا حلقہ مقامی قیادت نے ہی سنبھالے رکھا تاہم انتخاب کے روز جمعیت علماء اسلام اور پیپلز پارٹی سمیت پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے غلام بلور کی حمایت میں نہ تو ورکرز نکلے اور ہی ووٹرز نکالے جا سکے ۔
چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی نے اپنا مکمل زور لگایا صوبائی صدر کو جتوانے کیلئے عوامی نیشنل پارٹی کی تمام قیادت چارسدہ میں موجود رہی اور کارنرز میٹگز کے ساتھ ساتھ جلسے بھی منعقد کئے گئے ایمل ولی کے حق میں پی ڈی ایم نے بھی جلسہ کیا تاہم انتخاب کے روز جمعیت اور قومی وطن پارٹی سمیت پیپلز پارٹی متحرک نظر نہ آئی مبصرین کے مطابق چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کو اپنا انتخاب خود لڑنے کیلئے تنہا چھوڑ دیا گیا اسی طرح مردان میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار مولانا قاسم بھی صرف جمعیت کے ووٹ پر ہی تکیہ کئے ہوئے ہیں جبکہ عوامی نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کا انتہائی قلیل ووٹ ان کے حق میں آیا ہے باقی جماعتوں کی جانب سے دلچسپی مردان میں بھی نظر نہیں آئی پاکستان جمہوری تحریک ایک دوسرے کے حق میں ووٹرز نکالنے میں ناکام رہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  پشاور: ایم ڈی کیٹ 2024کے انعقاد کے حوالے سے تمام ممکنہ انتظامات مکمل