یروشلم اسرائیل کا دارالحکومت

یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم نہیں کرتے، آسٹریلیا کا اعلان

ویب ڈیسک: آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
آسٹریلیا نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے انکار کردیا۔ آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وونگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مغربی یروشلم کی حتمی حیثیت کا تعین اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن مذاکرات کے نتیجے میں ہونا چاہیے۔
آسٹریلوی وزیرخارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں کونقصان پہنچے گا، ایسے نقطہ نظر کی حمایت نہیں کریں گے جس سے فلسطینی ریاست متاثر ہو۔ آسٹریلیا کا سفارت خانہ ہمیشہ تل ابیب میں رہا ہے، اور رہے گا۔
یاد رہے 2018 میں سکاٹ موریسن کی قیادت میں آسٹریلوی حکومت نے مغربی یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا کے عوام کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا ،وزیراعلیٰ