عمران خان کیخلاف

عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

وزرات داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کیخلاف لانگ مارچ کے حوالے سے دائر کی جانے والی توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی
ویب ڈیسک: وزارت داخلہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان لانگ مارچ اور دھرنے کے ذریعے اسلام آباد پر چڑھائی کرنے کے اعلانات کر رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست پر سماعت 20 اکتوبر کو ہوگی اور چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں پانج رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
اس ضمن میں متعلقہ فریقین کو 20 اکتوبر 2022ء بروز جمعرات کی پیشی کے حوالے سے نوٹسسز بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سوات، فائرنگ سے معمر شخص کاظم جاں بحق