President

صدر مملکت کا بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اعلی سطحی اجلاس

اسلام آباد: صدر عارف علوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ صدرعارف علوی نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ کوروناوائرس کی وبا کی روک تھام کیلئے مربوط حکمت عملی کی پاسداری جاری رکھیں۔ آج ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت کی زیر صدارت بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس ہوا۔ صدر نے لاک ڈاون کے دوران غریب عوام کو موثر تعاون فراہم کرنے کے حوالے سے بلوچستان کی حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ، وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری، چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹننٹ جنرل محمد افضل، گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان یاسین زئی، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹنٹ جنرل وسیم اشرف سمیت دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں مربوط لائحہ عمل کے تسلسل کو قائم رکھیں.

مزید پڑھیں:  آزاد کشمیر کی صورتحال،صدر مملکت نے ہنگامی اجلاس بلا لیا