قومی کرکٹ ٹیم کا میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ٹریننگ سیشن

قومی کرکٹ ٹیم کا میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں ٹریننگ سیشن

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بھارت کیخلاف پہلے میچ کیلئے گزشتہ روز برسبین سے میلبرن پہنچی تھی جس نے کل آرام کرنے کے بعد نیٹ پریکٹس کی ، نیٹ پریکٹس کے دوران شان مسعود کو گیند لگنے سے سیشن کو کچھ دیر روکنا پڑا تاہم ان کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد کھلاڑیوں نے ایک بار پھر پریکٹس سیشن کا آغاز کیا

مزید پڑھیں:  افغان سپنر راشد خان 4سال بعد کابل پہنچ گئے ،شاندار استقبال

نیٹ سیشن کے دوران ٹیم کے مینٹیور میتھیو ہیڈن، بائولنگ کوچ شان ٹیٹ اور بیٹنگ کوچ محمد یوسف بھی موجود تھے

مزید پڑھیں:  مانچسٹر سٹی نے لگاتار چوتھی مرتبہ انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا

اس موقع پر بائولنگ، بیٹنگ کی مشقیں کی گئیں جبکہ فیلڈنگ ڈرلز کا بھی اہتمام کیا گیا، یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی۔