امریکا ارشدشریف قتل

امریکا کی ارشدشریف کےقتل کی شدید مذمت، تحقیقات کا مطالبہ

ویب ڈیسک: امریکا نے پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے کہا ہے کہ صحافی ارشد شریف کے خاندان اور ساتھیوں سے دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ ارشد شریف کی موت کی مکمل معلومات منظرعام پر نہیں آئیں ، کینیا کی حکومت پر زور دیا ہے کہ واقعے کی مکمل شفاف تحقیقات کی جائیں۔
نیڈپرائس نے کہا کہ صحافی ارشد شریف کے کام سے دنیا واقف تھی، امریکا صحافیوں کے بلا خوف کام کرنےکے حق میں ہے آزادی اظہار رائے سے متعلق امریکا کے دنیا بھر میں مختلف پروگرام چل رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم کی نااہلی کے خلاف عدالت سےرجوع کرنے کے سوال پر نیڈپرائس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی اندرونی سیاست میں دخل اندازی نہیں کرسکتے، پاکستانی سیاسی نظام اور عدالت کے درمیان کسی تنازع پر بات نہیں کرسکتے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پشاور بورڈ پروفیسر نصر اللہ کی ڈیپوٹیشن ختم ،محکمہ میں رپورٹ نہ کر سکے