یومِ سیاہ کشمیر

صدر، وزیراعظم، وزیرخارجہ کا یومِ سیاہ کشمیر پر پیغام

ویب ڈیسک: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری عوام کی آزادی کے لئے ا ن کی منصفانہ جدوجہد میں پوری پاکستانی قوم کی غیرمتزلزل حمایت کااعادہ کیاہے

یوم سیاہ پراپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پربھارت کی جوابدہی کے اقدامات کرے۔صدرنے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ سلامتی کونسل کی قراردادوں اورکشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق جموں وکشمیرکے دیرینہ تنازع کے پرامن اورمنصفانہ حل کے لئے اپناکرداراداکرے۔

مزید پڑھیں:  انتخابات میں دھاندلی پٔر پی ٹی آئی کا وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہبازشریف نے یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان ہرقیمت پراس وقت تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑارہے گا جب تک انہیں اپناجائزحق خودارادیت نہیں مل جاتا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نصب العین کے لئے پاکستان کی ٹھوس حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔
تنازع کشمیرگزشتہ 75 سال سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ہے، بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اورغیرقانونی اقدامات کوواپس لینے کابھی مطالبہ کیا۔شہبازشریف نے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مظاہروں میں تیزی

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947 تاریخ کا ایک سیاہ ترین دن ہے، انسانیت شرمندہ ہے، 75 سال قبل بھارت دنیا میں بدترین غاصب ملک بن کر سامنےآیا، مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوزمظالم کو دنیا کا سب سے بڑا جیل بنایا، انہوں نے کہا کہ بھارت اب مقبوضہ کشمیر کو سب سے بڑا قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، بھارت 75 سال سے کشمیریوں کی تحریک آزادی دبانے میں ناکام ہے، ایک لاکھ کشمیریوں کے قتل کے باوجودجذبہ حریت میں کمی نہیں آئی۔