فنڈز سے محروم بلدیاتی نمائندے

فنڈز سے محروم بلدیاتی نمائندے عوام کے طعنوں کے سامنے بے بس

ویب ڈیسک :پشاور کے بلدیاتی نمائندے عوام کے طعنوں اور سخت رویوں کے سامنے بے بس ہوگئے صوبائی حکومت سے فنڈز کی عدم فراہمی نے بلدیاتی نمائندوں کو عوام کا مجرم بنا دیا ہے پشاور کے ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں نے واضح کیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت نے مالی سال کے بجٹ میں مختص فنڈز جاری نہ کئے تو وہ دھرنا دینے پر مجبو رہوجائینگے۔
پشاور کے علاقے آسیہ کی نیبر ہڈ کونسل 39کے چیئرمین عبدالرئوف کے مطابق صوبائی حکومت نے انکے ہاتھ پائوں باندھ کر انہیں عوام کے ساتھ بے بس اور لاچار کردیا ہے صوبائی کابینہ نے اعزازیہ منظو رکرلیا لیکن بلدیاتی نمائندے اعزازیہ لینے کیلئے منتخب نہیں ہوئے صوبائی حکومت 42ارب روپے کا فنڈ منظور کرکے خاموش ہوگئی ہے
جس کا حساب عوام بلدیاتی نمائندوں سے مانگ رہی ہے۔ عبدلرئوف نے کہا کہ اپوزیشن کے تمام ویلج و نیبر ہڈ کونسلوں کے چیئرمین سمیت پی ٹی آئی کے چیئرمین بھی فنڈ زکی ایک ایک پائی کیلئے محتاج ہوگئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ اگر صوبائی حکومت نے منظور شدہ فنڈز جاری نہیں کئے تو پارٹی مشاورت کے بعد جس طرح پی ٹی آئی اسلام آباد میں دھرنا دینے کا اعلان کرچکی ہے بلدیاتی نمائندے وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دے دیں گے جس کے بعد امن و امان کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی ۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت