543122 69035756

ملک میں کورونا سے کل اموات 346 اور مصدقہ مریضوں کی تعداد 15،759 ہوگئی

اسلام آباد :  ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ مصدقہ مریضوں کی تعداد15ہزار759ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں چھ ہزار61، سندھ میں5 ہزار695،  خیبرپختونخوا میں دو ہزار 313 ، بلوچستان میں 978، گلگت بلتستان میں 333 ، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 313 اور آزاد کشمیر میں 66 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 52 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں مزید انیس افراد کے انتقال کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد اب 346 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  قوم کو کھلاڑیوں سے امیدیں وابستہ ہیں ،محسن نقوی

 نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر نے کورونا وائرس سے متعلق تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان میں کورونا کے 11 ہزار 361 مریض زیرعلاج ہیں، 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 874 کیس رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 ہزار759 ہوگئی۔

مزید پڑھیں:  صوابی، رکشے پر فائرنگ سے ماں اور بیٹی موقع پر جاں بحق

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کا کہنا تھا کہ ملک میں 24 گھنٹےکےدوران 19 نئی اموات رپورٹ ہوئی اور کوروناسےاموات کی تعداد 346 ہوگئی جبکہ 153 کی حالت تشویشنا ک ہے

نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں کوروناکے 11361 مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 4052 مریض کوروناکوشکست دے کرصحت یاب ہوگئے، 24 گھنٹےکےدوران ملک میں8 ہزار249 کوروناٹیسٹ کیےگئے، پاکستان میں اب تک ایک لاکھ 74 ہزار 160 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔