xbilawal zardari b.jpg.pagespeed.ic .hoY2jCQOp

لاک ڈاؤن مسلط کرنے والی ایلیٹ کلاس کون ہے، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کورونا وائرس کے خلاف اقدامات پر وفاقی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کا اعلان وفاقی وزیر نے خود کیا تھا تو کیا یہ ایلیٹ کلاس ہیں۔

کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر کے ہمرا پریس کانفرنس میں بلاول بھٹو نے کہا کہ اس مرض کا خطرہ سب سے زیادہ غریب عوام کو ہے، لیاری میں زیادہ متاثرین ہیں لیکن وفاق کی جانب سے کوئی تعاون فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔
اب تک صوبائی حکومتیں 90 فیصد کام اپنے زور پر کر رہی ہیں، آج تک وفاقی حکومت کی طرف سے ٹیسٹ کی صلاحیت بڑھانے، صحت کا نظام بہتر کرنے اور ریلیف آپریشن، معیشت کو سنبھالنے کے لیے ہمارے صوبے کو ایک پیسہ نہیں ملا ہے۔
وفاق نے تمام ذمہ داری صوبوں پر ڈال رکھی ہے اور خود کیا کام کرنے کو تیار ہے؟ کیا ذمہ داری نبھانے کو تیار ہے؟ وفاق کا خرچ دفاع اور ہمارا پیسہ قرضوں کی ادائیگی میں جاتا ہے لیکن اس وقت نہ تو کوئی جنگ لڑنی ہے اور نہ ہی قرضوں پر زور دینا ہے۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک قومی اور انسانی بحران ہے، اس کا مقابلہ کوئی صوبہ، کوئی یونین کونسل اور کوئی میئر اکیلا نہیں کرسکتا ہے۔ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ہمارا وزیراعظم اس بحران کے دوران دن میں کوئی اور بیان دیتا ہے اور رات کو کوئی اور بیان دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹانک، سرکاری سکولوں میں بجلی اور پانی ناپید، طلبہ مشکلات کا شکار