چارسدہ ،طلباء کا احتجاجی تحریک

چارسدہ ،طلباء کا مطالبات کے حل تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان

ویب ڈیسک : گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج چارسدہ کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے مطالبات کے حل تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کردیاتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج طلباء گزشتہ ہفتے سے کالج فیسوں میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر ہیں، اس سلسلے میں گزشتہ روز بھی کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں احتجاج کلاسوں کا بائیکاٹ کیا اور ایچ ای ڈی کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے نکلے اور فاروق اعظم چوک پہنچ کر ٹریفک کے لئے بند کردیا جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا
اس دوران ڈی ایس پی سٹی احسان شاہ، ایس ایچ او ریاض خان، انچارج ٹریفک جہانگیر خان پہنچ گئے طلباء سے روڈ کھولنے کیلئے مذاکرات کئے لیکن انہوں نے انکار کیا اور کہا کہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے مطالبات حل نہیں کئے جاتے، احتجاج سے کالج کے طلباء رہنماوں پختون ایس ایف، ایم ایس ایف کے احسن، آئی ایس ایف کے الماس، آئی جے ٹی کے ذاکر اور تحصیل چیئرمین تنگی سالار فیاض علی نے ایچ ای ڈی کے رویے کی شدید مذ مت کی اور کہا کہ انکے جائز مطالبات حل نہیں کر رہے ہیں جس سے طلباء کا تعلیمی مستقبل خراب ہو رہاہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی نےآئینی ترمیم کوعمران خان کی رہائی سے مشروط کردیا