ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد18114 تک جا پہنچی

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد18ہزار114ہوگئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹرکے مطابق پنجاب میں چھ ہزار733، سندھ میں6ہزار675، خیبرپختونخوا میں دو ہزار799، بلوچستان میں ایک ہزار136 ، گلگت بلتستان میں340، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں365اور آزاد کشمیر میں 66افراد میںوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔کورونا وائرس سے اب تک4ہزار715مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 417ہو گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 32افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ افراد کے ایک ہزار297 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ بجلی پر قبضہ کرنے کی بات نہ کریں،گورنر فیصل کنڈی