بنوں یونیورسٹی

بنوں یونیورسٹی پرکالج طلباء نے ہلہ بول دیا،6طلبہ زخمی

ویب ڈیسک : بنوں یونیورسٹی آئی ٹی کیمپس کے کو آر ڈینیٹر ، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز اور ڈپٹی ڈائر یکٹر ایڈمنسٹریشن کی جا نب سے ایک مرا سلہ جا ری کیا گیا ہے جس کی رو سے 9 دسمبر صبح ب 10بجکر 30بجے منٹ پر مختلف کا لجز کے ساڑھے تین ہزار کے قریب طلباء جو ڈنڈو ں کے ہمراہ جبکہ بعض کے پاس آ تشی اسلحہ بھی تھا نے یونیورسٹی آئی ٹی کیمپس پر دھاوا بو ل دیا۔ مظا ہرین”امن غواڑو” کے نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے انگلش ڈیپارٹمنٹ میں گھس کر زبر دست توڑ پھوڑ کی اور فرنیچر اور پودو ں کو اکھاڑ دیا،مظا ہر ین میں کچھ طلباء نے طالبا ت کو بھی ڈنڈوں سے زد کو ب کیا۔ جن کو منع کر نے پر مظاہر ین نے یونیورسٹی کی تدریسی عملہ اور طلبہ کو بھی زد کوب کیا۔
جس کے نتیجے میں یونیورسٹی کا ایک لیکچرر، انتظا می عملہ کے تین ارکا ن جبکہ بشمو ل تین طالبات کل چھ طلبہ زخمی ہوگئے۔ اسی دوران مظا ہرین طلبہ کے ایک لیڈر نے یونیورسٹی طلبہ پر فائر نگ بھی کھول دی جس سے کو ئی زخمی نہیں ہوا۔مظا ہر ین نے یونیورسٹی کی ایک بس کو توڑ پھوڑ کر ناکارہ کر دیا۔ جبکہ طلبہ کے 50 سے زیادہ مو ٹر سائیکلز کی بھی تو ڑ پھوڑ کی ۔اس مو قع پر پولیس کی مداخلت سے مظاہر ین کو منتشر کیا گیا۔ وا قعہ پر یونیورسٹی کے طلبہ نے زبر دست احتجاج کیا اور قو می ادا رے کی املا ک کو نقصا ن پہنچا نے کو ایک المیہ قرار دیا۔ انہو ں نے ذمہ داروں کے خلا ف کا رروا ئی اور نقصان کے فو ر ی ازالے کا مطا لبہ کیا

مزید پڑھیں:  جنوبی وزیرستان میں گھریلو تنازعہ پر پولیس اہلکار قتل