خیبر ٹیچنگ ہسپتال

خیبر ٹیچنگ ہسپتال روڈ پر تجاوزات کیخلاف آپریشن، 10افراد گرفتار

ویب ڈیسک :ضلعی انتظامیہ نے خیبر ٹیچنگ ہسپتال روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 10 افراد گرفتارکر لیا جبکہ دکانوں سے باہر پڑا ہوا سامان ضبط کرتے ہوئے متعدد گاڑی مالکان کو موقع پر جرمانہ کر دیا، انتظامیہ کو شکایت ملی کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال روڈ پر تجاوزات کی بھرمار ہے اور سڑ ک کنارے گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر یونیورسٹی ٹائون سیدہ زینب نقوی نے ڈی ایس پی ٹریفک حضرت اللہ اور ڈائریکٹر ویسٹ کے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے دکانوں سے باہر پڑا سامان ضبط کر لیا جبکہ کار سرکار میں مداخلت پر 10 فرادکو گرفتارکر لیا جبکہ سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کرنے پر متعدد گاڑی مالکان کو موقع پر جرمانہ بھی کیا ،اس موقع پر انہوں نے دکانداروںکو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات سے گریز کریں اور ٹریفک کی روانی برقراررکھنے سمیت فٹ پاتھوںکو عوام کیلئے کھلا رکھیں ۔بصورت دیگر سخت قانونی کارروائی ہو گی۔

مزید پڑھیں:  کشمیری عوام سے 23ارب روپے کاوعدہ پوراکرکےدکھایا،شہباز شریف