shibli faraz

ایک آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کےلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔وزیر اطلاعات

اسلام اباد : وزیراطلاعات شبلی فراز نے  آزادی صحافت کے عالمی دن کے سلسلے میں اپنے ٹویٹ پیغامات میں ایک آزاد اور ذمہ دارانہ صحافت کے فروغ کےلئے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید پڑھیں:  نیا قرض پروگرام:بجٹ اہداف پر کام جلدمکمل کرنے کا فیصلہ

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت  آزادی اظہار رائے کے بنیادی آئینی اور قانونی حق پر پختہ یقین رکھتی ہے۔  اظہار رائے کی آزادی ایک مہذب جمہوری معاشرے کی بنیاد اور ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔

مزید پڑھیں:  آزادی صحافت عالمی مسائل اجاگر کرنے کیلئے ناگزیر ہے، صدر، وزیراعظم

شبلی فراز نے کہا کہ یوم آزادی صحافت پر قلم کی حرمت کے لیے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔