شاہ محمودقریشی پارلیمانی لیڈر

عمران خان کی جگہ شاہ محمودقریشی پارلیمانی لیڈرقرار

ویب ڈیسک:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر قرار دے دیے گئے۔سپیکر سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عمران خان کا کردار ختم کر دیا، ارکان اسمبلی کے اجتماعی استعفے قبول کرنے کا اختیار نہیں رہا۔یاد رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے کہا تھا ہم قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر کہیں گے کہ ہمارے استعفے منظور کیے جائیں۔

مزید پڑھیں:  عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ