چمن سرحدپرفائرنگ

چمن سرحدپرفائرنگ،افغانستان نے پاکستان سے معافی مانگ لی

ویب ڈیسک :افغانستان کے اعلی حکام سے چمن مصالحتی جرگے کی کامیاب میٹینگ ہوئی جس کے بعد آج حکام کے درمیان فلیگ میٹینگ بھی ہونے کی امید ہے۔افغان حکام اور جرگے نے مشترکہ طور پر پیغام دیا کہ عوام مطمئن رہیں کبھی تیسری قوت افغانستان اورپاکستان کے تعلقات کو خراب کرنے میں کامیاب نہیں ہوگی، ہم بھائی ہیں غلط فہمیوں کو بات چیت سے دور کرینگے۔ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے کبھی اس کے بارے میں غلط نہیں سوچیں گے۔ اپنی صفوں میں موجود کالی بھیڑوں کو کیفرکردار تک پہنچائینگے۔نقصانات پر معذرت کرتے ہیں۔ آئندہ فائر نہ کرنے کیلئے مل کر اقدامات کریں گے ۔

مزید پڑھیں:  مزدوروں کی قربانیوں اور جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتےہیں