ڈی آئی خان پولیس پوسٹ

ڈی آئی خان میں پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے ٹکواڑہ پولیس پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ڈیرہ پولیس کے مطابق بیس دہشتگردوں نے پولیس پوسٹ پر تین اطراف سے حملہ کیا، کلاشنکوف، آر پی جی سیون راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت دیگر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ جاری رکھی۔
ڈیرہ پولیس نے دلیری سے جواب دیتے ہوئے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا تباہ کن حملہ پسپا کر دیا۔ جوابی کارروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوا اوردیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 3 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، غیر قانونی مقیم افغانیوں کی واپسی جاری، مزید 13 ہزار 567 لوٹ گئے