اعظم سواتی کی ضمانت منظور

متنازع ٹویٹ کیس میں سینیٹراعظم سواتی کی ضمانت منظور

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹ کیس میں پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ٹویٹ سے متعلق پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

مزید پڑھیں:  پشاور، فریقین کے درمیان فائرنگ، دو افراد جاں بحق

اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے متنازع ٹویٹ کیس میں 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سینیٹر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیا۔ بابر اعوان کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  بلاول نے پی آئی اے، اسٹیل ملز نجکاری کی مخالفت کردی

واضح رہے27 نومبر کو پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کو فوجی قیادت کے خلاف متنازع ٹوئٹ کرنے پر ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔