پاکستان کی آبادی میں اضافہ

پاکستان کی آبادی میں اضافہ، 23 کروڑ سے متجاوز

ویب ڈیسک :پاکستان کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 1970 کی 59 ملین سطح سے بڑھ کر 2021 میں 231 ملین (23 کروڑ 10لاکھ ) تک پہنچ گئی ہے، آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، کام کرنے والوں کی تعداد زیر کفالت افراد سے زیادہ ہوگئی ہے۔سٹیٹ بینک پوڈ کاسٹ سیریز کی تازہ ترین قسط میں شعبہ معاشی پالیسی جائزہ (ای پی آر ڈی) کے تین افسران نے پاکستان میں آبادی کے مواقع کے امکانات پر بات چیت کی اور بتایا کہ پاکستان کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے
یہ 1970 کی 59 ملین سطح سے بڑھ کر 2021میں 231 ملین تک پہنچ چکی ہے، پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے ایسے افراد جن کی عمریں 30 برس سے کم ہیں۔ملکی آبادی کی عمر کی تقسیم آبادی کے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے خوش آئند ہے کیونکہ یہ ایسی مدت ہوتی ہے جس میں کام کرنیوالی آبادی زیر کفالت افراد کی آبادی سے بڑھ جاتی ہے، یہ صورتحال آبادی کے ثمرات (demographic dividend) پر منتج ہو سکتی ہے جو بلند معاشی نمو کی مدت ہوتی ہے جسے آبادی کی سازگار ساخت سے تقویت ملتی ہے۔تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ آبادی کے ثمرات (demographic dividend) کا اقتصادی نمو پر مثبت اثر پڑتا ہے۔مثال کے طور پر 1965 سے 1990 تک مشرقی ایشیا میں تیز رفتار اقتصادی ترقی ہوئی اور یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اس نمو کا ایک تہائی حصہ آبادی کے ثمرات کی بدولت حاصل ہوا جب کہ باقی ماندہ سازگار اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا، آبادی کے ثمرات کے ذریعے معاشی نمو حاصل کرنے کے دو ذرائع ہیں۔

مزید پڑھیں:  دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، پاکستان