شدید سردی میں گیس اور بجلی بحران سے ہسپتال بھی متاثر

ویب ڈیسک : سخت سردی کے دوران خیبر پختونخوا کے دور دراز کے سرکاری ہسپتال مریضوں سے خالی ہوگئے ہیں گیس اور بجلی کے علاوہ جنریٹرز کیلئے بھی ہسپتالوں کے بجٹ میں تیل کے پیسے موجود نہیں جس کی وجہ سے مذکورہ ہسپتالوں میں مریضوں کے داخل نہ کرانے کی شکایات ہیں ذرائع نے بتایا کہ صوبہ کے متعدد اضلاع کے ہسپتالوں میں گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں اور جنریٹرز بھی بند پڑے ہیں جس کے نتیجے میں شدید سردی سے مریض دیگر شہروں کے ہسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں وارڈز مریضوں سے خالی ہورہے ہیں اور زیادہ تر ہسپتالوں میں توانائی کے بحران کے باعث دس سے پانچ مریض داخل رہ گئے ہیں
ذرائع نے بتایا کہ صورتحال اس قدر خراب ہے کہ ان ہسپتالوں سے معمولی علاج کیلئے بھی مریضوں کو پشاور اور دیگر بڑے شہروں کے ہسپتالوں کو ریفر کیا جارہاہے ہیلتھ سیکرٹریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں آئی ایم یو کو رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کی روشنی میں مزید منصوبہ بندی تجویز کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  دہشتگرد حملے: خیبر پختونخوا میں رواں سال 337سکیورٹی اہلکار اور شہری شہید