امریکا میں نائٹ کلب پر فائرنگ

امریکا میں چینی نائٹ کلب پر فائرنگ سے 10افراد ہلاک

ویب ڈیسک :امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نئے چینی سال کے حوالے سے ہونے والی ایک تقریب میں فائرنگ سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس کے مانٹیری پارک نامی علاقے میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران فائرنگ کی گئی جس سے 10 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ ابھی ہلاکتوں کے سرکاری اعدادوشمار جاری نہیں کیے گئے مگر پولیس ذرائع نے بتایا کہ متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
اس علاقے میں واقع Calm ہائوس سی فوڈ نامی ریسٹورنٹ کے مالک Seung Won Choi نے بتایا کہ 3 افراد ریسٹورنٹ تیزی سے داخل ہوئے اور دروازہ بند کرنے کی ہدایت کی۔ ان افراد نے بتایا کہ اس علاقے میں ایک شخص نے مشین گن سے بہت زیادہ فائرنگ کی۔ فائرنگ کا واقعہ علاقے کے ایک ڈانس کلب میں مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ خیال رہے کہ لاس اینجلس میں چینی نئے سال کے آغاز پر 2 روزہ تہوار کے لیے لاکھوں افراد جمع ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا :صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ