پٹرولیم مصنوعات مہنگی

مفتاح نے10 روپے بڑھائے تونوازشریف میٹنگ سے چلے گئے اس دفعہ کیا کرینگے

ویب ڈیسک :ملک میں پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز کی پرانی ٹویٹ پر طنزیہ تبصرے شروع ہوگئے۔ پٹرول اور ڈیزل مہنگا کیے جانے پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا ایک اگست 2022ء کا ٹویٹ زیر بحث آگیا جس میں انہوں نے اس وقت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر قائد ن لیگ نوازشریف کی طرف سے کہا تھا کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی اور یہاں تک کہہ دیا کہ اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔
اسی ٹویٹ کو لے کر خاتون صحافی فائزہ دائود نے لکھا کہ مریم نواز کے پاکستان واپس آتے ہی اسحاق ڈار نے عوام پر پیٹرول بم کی بُری خبر سنا دی، مفتاح اسمٰعیل کے دور میں قیمت 10 روپے بڑھنے پر نواز شریف میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے تھے، اس دفعہ کیا کریں گئے؟۔ صحافی عمران ریاض خان نے لکھا کہ مفتاح اسماعیل پیٹرول مہنگا کرے تو ایسے ٹویٹ کی جاتی ہے۔
ٹوئٹر صارف حمیرہ بدر منہاس نے اپنے تبصرے میں کہا کہ آج لگتا ہے میاں صاحب تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے متعلق خبر نہیں پہنچی، مریم اور ڈار صاحب لندن میں نہیں ہیں ناں اس لیے اب سچائی میاں صاحب تک کون پہنچائے گا؟۔ سوشل میڈیا صارف فاروق عبداللہ نے تبصرہ کرتے ہوئے دریافت کیا کہ ڈار صاحب کے پٹرول پر پیسے بڑھانے پر آج نواز شریف صاحب کو غصہ آیا؟۔ صارف عدیل راجہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں مریم نواز کی جانب سے اسحاق ڈار کو مٹھائی کھلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس کے عنوان میں انہوں نے لکھا کہ تاریخی کارکردگی پر ڈار صاحب کی دعوت۔

مزید پڑھیں:  زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب