ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ غیرمنجمد

490سے زائد ترقیاتی منصوبوں کے فنڈ غیرمنجمدکرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے تمام محکمہ جات میں رواں مالی سال مکمل ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز غیر منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں تمام محکموں کے سربراہوں کو منصوبہ جات کی فہرست پر نظر ثانی کرنے اور اس کیلئے درکار فنڈز کے سلسلے میں محکمہ خزانہ کو ڈیمانڈ ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے الیکشن کے پیش نظر تمام ترقیاتی فنڈز کو گذشتہ ماہ منجمد کر دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں خیبر پختونخوا میں تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام معطل ہو گیا اور ان کا تخمینہ بھی بڑھ رہا ہے اس تناظر میں نگران صوبائی حکومت نے پی اینڈ ڈی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے رواں مالی سال30جون تک مکمل ہونے والے منصوبوں کیلئے فنڈز کے اجراء میں رعایت دینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ صوبہ میں 490 سے زائد اس قسم کے ترقیاتی منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے
جن کیلئے بجٹ میں رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل ہونے کا ہدف رکھا گیاہے پی اینڈ ڈی کے ذریعے محکمہ جات کے سربراہان کوآگاہ کردیاگیاہے کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیاجائے اورجن منصوبوں کیلئے فنڈزکی ضرورت ہیں اس کیلئے ڈیمانڈ محکمہ خزانہ کو ارسال کیاجائے جس کے بعد نگران حکومت کی منظوری کے ساتھ محدود فنڈزغیر منجمد کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  جماعت اسلامی بدنیتی پر مبنی آئینی ترمیم مسترد کرتی ہے، لیاقت بلوچ