محمودخان کی سوات آمد

حکومت ختم ہونے کے بعد محمودخان کی پہلی بارسوات آمد

ویب ڈیسک : سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ تمام پارٹیاں اکھٹی ہوکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتیں ۔ ساڑھے چار سالوں میں پورے صوبے کی خدمت کی ہے۔ یہ ہمارا ملک ہے اور ہماری مٹی ہے۔ اس کی خدمت ہم پر فرض ہے۔ حکومت ختم ہونے کے بعدپہلی بارسوات پہنچنے پر نشاط چوک مینگورہ میں استقبالیہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوات میں ترقیاتی کاموں کا انقلاب برپا کردیاہے ۔ یہ ملک جس مقصد کے لیے بنا ہے، اس کو پورا نہیں کیا جا رہا۔
بدقسمتی سے رجیم چینج آپریشن کے بعد ہمارے سولہ ارب روپے بھی دبائے گئے۔ امپورٹڈ وزیر نے اپنے بدبو دار کپڑے فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ الیکشن کے ذریعے قوم چوروں کا صفایا کرینگے۔ ووٹ کی پرچی سے عوام ایک بار پھر پی ٹی آئی کا انتخاب کریں گے۔ آئی ایم ایف نے بھی عمران خان کی گارنٹی مانگ لی ہے۔ عمران خان کی گارنٹی کے بغیر قرضہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ آج ڈاکوئوں کا ٹولہ جمع ہوا ہے۔ 83 افراد پر مشتمل کابینہ، شرم کی انتہا ہے۔ ملک ڈیفالٹ ہو رہا ہے اورامپورٹڈ حکومت تاریخ کی بڑی کابینہ بنا رہی ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے خود کہا ہے کہ یہ خاتون وزیر اعظم نہیں بن سکتی۔

مزید پڑھیں:  نائیجیریا میں بس حادثے کا شکار ،26بچے جاں بحق