انتخابات کی تاریخ

انتخابات کی تاریخ پر مشاورت، الیکشن کمیشن کا گورنر پنجاب کو مراسلہ

الیکشن کمیشن نے صوبے میں انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو 14 فروری کو میٹنگ کے لیے مراسلہ جاری کر دیا۔
ویب ڈیسک: اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور ہائی کورٹ کے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے فیصلے پر عملدرآمد پر غور کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب سے مشاورت کے لیے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو ہدایت کر دی ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی سربراہی میں سپیشل سیکرٹری اور ڈی جی لاء انتخابات سے متعلق گورنر پنجاب سے مشاورت کریں گے۔
اعلامیے کے مطابق سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن اور ڈائریکٹر جنرل لاء مشاورت کرکے الیکشن کمیشن کو بریف کریں گے۔
خیال رہےکہ 10 فروری کو سنائے گئے لاہور ہائی کوررٹ کے فیصلے میں عدالت نے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرنے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ٹیکسز کا نفاذ :مالاکنڈ ڈویژن میں کل مکمل شٹرڈاؤن ہوگی