چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید

چیف جسٹس کے ریمارکس پر تنقید، اٹارنی جنرل کا وزیر قانون کو خط

چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹ میں تنقید کے معاملے پر اٹارنی جنرل نے وفاقی وزیر قانون کو خط لکھ دیا۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرقانون کو لکھے گئے خط میں اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس سے متعلق رپورٹنگ غلط ہے، چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا کہ صرف محمد خان جونیجو ایماندار وزیراعظم تھے، چیف جسٹس کے وزیراعظم کی دیانتداری سے متعلق ریمارکس کی خبر میں صداقت نہیں۔
اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کے ریمارکس پر سینیٹرز نے تنقید کی، نیب ترامیم کے خلاف کیس کی سماعت کے موقع پر میں خود موجود تھا، چیف جسٹس نے کہا تھا کہ محمد خان جونیجو ایک اچھے اور آزاد وزیراعظم تھے، چیف جسٹس نےکہا تھا کہ محمد خان جونیجو کی حکومت 58 ٹو بی کے تحت ہٹائی گئی۔
اٹارنی جنرل نے خط میں کہا ہے کہ وزیرقانون اپنے ساتھی پارلیمنٹیرینز کو درست حقائق سے آگاہ کریں.

مزید پڑھیں:  غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری ،14فلسطینی شہید