پنجاب میں الیکشن کی تاریخ

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، اجلاس بے نتیجہ ختم

پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا فیصلہ نہ ہوسکا، گورنر پنجاب کی سربراہی میں ہونے والا اہم اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔
ویب ڈیسک: پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب شریک ہوئے، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور سپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی اجلاس میں شریک تھے۔
پنجاب انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے ہونے والے مشاورتی اجلاس میں صوبے میں الیکشن کی تاریخ کا تعین نہ ہو سکا، اجلاس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کی تشریح کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں گورنر بلیغ الرحمان سے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  انڈونیشیا میں آتش فشاں سے لاوا بہنے کے باعث درجنوں افراد ہلاک