پاکستان کیخلاف سازش

پاکستان کیخلاف سازش کرنے والا بھارت خودو’فیٹف’ کے ریڈار پر آگیا

ویب ڈیسک:فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) اس سال بھارت کی ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ شروع کرے گا۔تفصیلات کے مطابق فیٹف نے بھارت کی ٹیررفنانسنگ اور منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ لینے کا پلان تیار کرلیا۔فیٹف اس سال بھارت کی ٹیررفنانسنگ،منی لانڈرنگ روکنے کے اقدامات کا جائزہ شروع کرے گا۔
فیٹف پلان کے تحت بھارت کے اقدامات کا آن سائٹ جائزے کیلئے دورانیہ نومبر 2023 ہوگا ۔جون 2024 میں بھارت کے اقدامات کو فیٹف اجلاس میں زیربحث لانے کا منصوبہ ہے ، آخری بار فیٹف نے بھارت کی ایویلویشن جون 2010 میں کی تھی ۔فیٹف 2019س ے2 بارایایم ایل،سی ایف ٹی قوانین سے متعلق بھارت کی ایویلویشن موخرکرچکا تاہم جن ممالک کے اقدامات کافیٹف جائزہ لے گااس فہرست میں پاکستان کانام شامل نہیں۔حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے عالمی سطح پرسنگ میل عبورکرلیاتھا، اکتوبر 2022میں ایف ایٹی ایف نے پاکستان کانام گرے لسٹ سے نکال دیا تھا۔
پاکستان نے کامیابی کے ساتھ تیزی سے ایف ٹی ایف ایکشن پلان پرعمل درآمدکیا ، فیٹف نے 4 سال اور 4 ماہ بعد پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالا۔پاکستان نے فیٹف کے دونوں ایکشن پلانز کے تحت تمام 34نکات پرعمل درآمدکیا، فیٹف نیجون 2018 میں پاکستان کانام گرے لسٹ میں شامل کیاتھا۔

مزید پڑھیں:  حماس اور حزب اللہ کے حملوں میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک ، ٹینک بھی تباہ