سعودی عرب کا منصوبہ

سعودی عرب کا 20 ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگز جتنا کشادہ میگا منصوبہ ‘مکعب’

ویب ڈیسک:سعودی عرب نے جدید ترین رہائشی یونٹ، سیر و تفریح کی سہولتوں اور دفاتر کیلئے میگا پروجیکٹ ‘مکعب’کی تعمیر کا اعلان کر دیا ہے جس میں 20 ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگز سما سکتی ہیں۔سعودی عرب کی حکومت نے دارالحکومت ریاض میں ایک نئی قوی الجثہ پروجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جسے ‘مکعب’کہا جائے گا۔یہ ریاض کے نئے علاقے ‘نیو مربع’ کی مرکزی عمارت ہو گی، حکومت نے پروموشنل ویڈیو بھی جاری کی ہے جو وائرل ہو رہی ہے ۔ ویڈیو میں ایسا عمارتی ڈھانچہ دیکھا جاسکتا ہے
جس کی ییئت مکعب کے جیسی ہے، یہ نیویارک کی ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ سے 20 گنا زائد کشادہ ہوگی۔اس پروجیکٹ میں ایک میوزیم، ٹیکنالوجی اور ڈیزائن یونیورسٹی، جدید تھیٹر اور 80 سے زائد تفریحی اور ثقافتی مقامات ہوں گے۔دوسری طرف ‘نیو مربع’ میں ڈھائی لاکھ مربع کلومیٹر اراضی ہو گی، ایک لاکھ 4 ہزار رہائشی یونٹ، 9 ہزار ہوٹل کے کمرے، 9لاکھ 80 ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل دکانیں، 14 لاکھ مربع میٹر پر مبنی دفتری جگہ، 6 لاکھ 20 ہزار مربع میٹر کے تفریحی اور آسائشی مقامات بھی ہوں گے۔
اس پورے علاقے کا اپنا ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا اور یہ ایئرپورٹ سے 20 منٹ کے فاصلے پر تعمیر کیا جائے گا۔مربع اور مکعب کی تعمیر 2030 تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:  صدرمملکت سے گورنر خیبرپختونخوا علی فیصل کنڈی کی ملاقات