سٹیبلشمنٹ کی منت سماجت

گریبان پکڑنے سے کام نہیں بنا تو پاؤں پکڑنے لگے، شیری رحمان

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ دھونس دھمکی اور بلیک میلنگ کی حکمت عملی ناکام ہونےکے بعد عمران خان نے ایک بار پھر سٹیبلشمنٹ کی منت سماجت شروع کردی ہے۔
ویب ڈیسک: عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ گریبان پکڑنے سے کام نہیں ہوا تو عمران خان پاؤں پکڑنے پر آگئے ہیں، 10 ماہ اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے اب کہتے ہیں کہ سٹیبلشمنٹ سےکوئی لڑائی نہیں۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ اداروں اور امریکا پر الزامات لگانے والے عمران خان انتخابات سے پہلے امریکا سے "خوشگوار” تعلقات جب کہ اسٹیبلشمنٹ سے "بات” کرنے کے خواہش مند ہیں، یہ سیاست نہیں منافقت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نئے آرمی چیف کو بات چیت کی نہیں بلکہ اقتدار میں لانے کی درخواست اور منت سماجت کر رہے ہیں، تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کی بے ساکھیاں چاہئیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ، دو فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ، 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی