یوٹیلٹی سٹورز رمضان پیکج

یوٹیلٹی سٹورزپررمضان پیکج کے تحت19اشیاء پر5ارب کاریلیف ملے گا

ویب ڈیسک: رمضان ریلیف پیکیج کے تحت یوٹیلٹی سٹورز پر19 اشیاء پر 5 ارب کا پیکیج 2 طبقات میں تقسیم ہوگا جس کے تحت بی آئی ایس پی 1 ارب 15 کروڑ، عام صارفین کو 3 ارب 84 کروڑ کا ریلیف ملے گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز ذرائع کے مطابق رمضان ریلیف پیکیج کا 20 مارچ سے آغاز ہوگا۔غریب طبقے کو گھی پر 100، آٹا 52، چینی پر30 روپے سبسڈی ملے گی، 10 کلو آٹے کا تھیلا 400 روپے، گھی 300، چینی 70 روپے کلو ملے گی، عام صارفین کو آٹے پر 27 روپے، چینی 11 اور گھی پر 25 روپے کلو سبسڈی ملے گی۔
عام صارف کو 10 کلو آٹا 648، گھی 490، چینی 89 روپے کلو میسر ہو گی، تمام صارفین کو دالوں پر 20 روپے فی کلو سبسڈی ملے گی، کوکنگ آئل پر 25، بیسن، کھجور 50، مشروبات15 پر سے 30 فیصد ریلیف دیا جائے گا، چائے پر 100، دودھ، بلیک ٹی پر 30 روپے اور مصالحوں پر 10 فیصد رعائت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  ایل پی جی کی قیمت 11روپے 88پیسے کم