بھانہ ماڑی ملزم کو 85سال قید

بھانہ ماڑی دوہرا قتل’ملزم کو مجموعی 85سال قید کی سزا

ویب ڈیسک: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عالمگیر شاہ نے دوہرے قتل مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے کے بعد مجموعی طور پر 85 سال قید اور 15 لاکھ سے زائدجرمانہ کی سزاء سنادی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم ممتاز علی نے تھانہ بھانہ ماڑی کے علاقہ میں سابقہ دشمنی کی بناء پر دو افراد محمد یونس اور فدا محمد کو قتل جبکہ پانچ افراد عالمگیر، شیر،شاکر احمد، عباس اور محمد حارث کو زخمی کردیا تھا۔
واقعہ 5فروری 2016 کو پیش آیا تھااور فریقین کے مابین سابقہ دشمنی چلی آرہی تھی۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مختلف دفعات302,، 324اور 337F کے تحت مقدمہ درج کیا تھا اور چالان مکمل کرکے عدالت میں جمع کی۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے اور جرم ثابت ہونے پرملزم ممتازعلی کو دفعہ 302 میں 50سال، 324 میں 30 سال اورF 337 میں 5سال قید کی سزاء سنادی۔ملزم پر تینوں دفعات میں مجموعی طور پر 15لاکھ اور 20 ہزار روپے کاجرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن پارٹی سرٹیفکیٹ اور بلے کا نشان واپس کرے، بیرسٹر گوہر