ڈیرہ خوفناک حادثہ

ڈیرہ،کارالٹ گئی،ماں بیٹی جاں بحق،2افرادزخمی

ویب ڈیسک : ڈیرہ شہر سے کاٹھ گڑھ جانے والی کار تھانہ پہاڑ پور کی حدود ڈھلہ کے قریب خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئیں۔ حادثہ میں دو خواتین جاں بحق اور ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی ہو گئے۔ چاہ سید منور شاہ کا رہائشی مخدوم سید ارسلان زیدی اپنی والدہ ‘نانی ‘خالہ اور ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر کار نمبر7785کراچی پر ڈیرہ شہر سے کاٹھ گڑھ جا رہے تھے کہ ڈھلہ کے قریب کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ کار میں سوار مخدوم سید ارسلان زیدی کی والدہ 45سالہ ( ن بی بی) زوجہ کامران سکنہ چاہ سید منور اور 59سالہ نانی ( ک بی بی) زوجہ آغا حسین شاہ سکنہ کاٹھ گڑھ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ مخدوم سید ارسلا ن زیدی اور اس کی خالہ ( س بی بی) دختر مرید بخش زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق دونوں خواتین کی نماز جنازہ امام بارگاہ چاہ سید منور شاہ اور کاٹھ گڑھ میں ادا کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان