مسلمانوں کیخلاف نفرت

مسلمانوں کیخلاف نفرت کو ختم کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے، اقوام متحدہ

ویب ڈیسک:اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔گزشتہ برس اقوام متحدہ کی جانب سے 15مارچ کو ‘انٹرنیشنل ڈے ٹو کومبیٹ اسلاموفوبیا’کے لیے مختص کیا گیا تھا یعنی ہر سال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایا جائے گا۔یہ دن منانے کا فیصلہ پاکستان اور او آئی سی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پیش کی گئی قرارداد کی منظوری کے بعد کیا گیا تھا۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ قرآن کی بے حرمتی، نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں اور اسلام سے متعلق توہین آمیز کلمات سے عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔
اقوام متحدہ میں قرارداد کی منظوری کے بعد گزشتہ روز 15 مارچ 2023 کو پہلی بار اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منایاگیا۔ اس دن اسلامو فوبیا کے خلاف اقدامات کا اعادہ کیا گیا ۔اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے اس دن کی مناسبت سے ٹوئٹر پر لکھا کہ اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا پہلا بین الاقوامی دن مسلم مخالف نفرت کے زہر کو ختم کرنے کیلئے ایکشن کا مطالبہ کرتا ہے ۔ انتونیو گوتریس نے مزید لکھا کہ مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک اور اسلامو فوبیا کے خلاف ہم سب کو ہم سب کھڑا ہونا چاہیے۔ آج اور ہر روز ہمیں اپنی مشترکہ انسانیت کا اعادہ کرتے ہوئے تقسیم کی قوتوں کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  سوات، خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار