ملک میں معاشی

ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں: مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کے ذمہ دار عمران خان ہیں ۔
ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب سہولت کاری آخری دموں پہ ہے، تم ماضی کا حصہ ہوتے جا رہے ہو۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ سہولت کاروں کے کہنے پہ آئین توڑا اور کہتے تھے کہ محسن نقوی نے میری حکومت کے خلاف عالمی سازش کی اور اب کہتے ہو وہ تشدد کر رہے ہیں، پٹرول بم برسانے والے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تم فارن فنڈنگ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نا اہل ہو گے، ملک کو تم جیسے فتنے اور فسادی سے نجات دلا کر دم لیں گے، نوجوانوں کو تمہارے جیسے شر سے نجات دلائیں گے۔
مریم اورنگزیب کامزید کہنا تھا کہ 90 روز میں کرپشن بھی ختم ہونی تھی100 دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک ہونی تھی، 200 معاشی ماہرین اور 200 ارب ڈالر بھی باہر سے آنے تھے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر بھی ملنے تھے، تمہارے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کاوفاق کو تمباکو کی مد میں 300ارب دینے سے انکار