شوکت خانم ہسپتال کراچی

شوکت خانم ہسپتال کراچی رواںسال کھول دیا جائیگا،39ارب روپے درکار

ویب ڈیسک:شوکت خانم ہسپتال 28سالوں سے انسانیت کی خدمت کا مشن جار رکھے ہوئے ہے۔ شوکت خانم میڈیا اینڈ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کراچی منصوبے کے مطابق سال 2023کے آخر میں کھل جائے گا۔ رواں سا ل مستحق مریضوں کے علاج اور کراچی ہسپتال کی تکمیل کے لیے 39ارب روپے کا بجٹ درکار ہے ۔ شوکت خانم میموریل ٹرسٹ کی سال 1989سے آج تک کی آڈٹ رپورٹ ویب سائٹ پر موجود ہے تا کہ ہر شخص ادارے کو ملنے والے عطیات اور اس کے لوگوں کی زندگی پر اثرات کابا آسانی جائزہ لے سکے ۔ جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اور ریسرچ سنٹر لاہور اور پشاور کو صحت کے شعبے میںبین الاقوامی معیارقائم اور برقرار رکھنے پرگولڈ سیل آف اپروول کا ایوارڈ دیا گیا ہے ۔
شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے باقاعدہ شریعہ کملائنس سرٹیفکیشن حاصل کی ہے جو اس بات کی تائید کرتی ہے کہ ہمارا زکٰوة کے حصو ل ، استعمال اورزکٰوة فنڈ کی مینجمنٹ کا نظام شرعی اصولوں کے عین مطابق ہے ۔سال 2022کے دوران شوکت خانم میموریل ٹرسٹ نے مستحق مریضوں کے علاج پر آپ کے تعاون سے 11ارب روپے خرچ کیے اور یہ رقم گزشتہ برس کے مقابلے میں کافی زیادہ ہے ۔ شوکت خانم ہسپتال لاہور کے آ ئوٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ برس 233,886مریضوںکو دیکھا گیا جبکہ پشاور کے ہسپتال میں یہ تعداد 65,480 رہی۔ اسی طرح کراچی کے تشخیصی مرکز اور کلینک میںکیموتھراپی کی فراہمی بھی آپ کی مدد سے مسلسل جاری رہی ۔
کراچی میں کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد کراچی ، سندھ اور جنوبی بلوچستان کے مریضوں کو کینسر کی تشخیص ، علاج اور پیلی ایٹو کیئر کی سہولیات ایک ہی چھت تلے دستیاب ہو جائیں گی۔ بلا شبہ خدمت کا یہ سفر آپ لوگوں کے تعاون کی بدولت ہی کامیابی سے چل رہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ، مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی