عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا

ویب ڈیسک: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر اسٹبلشمنٹ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھا دیا ہے اور پی ٹی آئی کے خلاف تمام کارروائیاں وفاقی حکومت کے کھاتے میں ڈال دی ہیں ۔ پارٹی ورکرز سے آن لائن خطاب میں عمران خان نے کہا کہ یہ تاثر دیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے وہ فوج کر رہی ہے اس وقت پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی پی ٹی آئی اور سٹیبلشمنٹ کو لڑانے اور ان کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جو حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ اپنے مفادات کیلئے کرنا چاہتے ہیں لیکن ایسا کبھی نہیں ہوگا 1970میں بھی سب سے بڑی جماعت کو سٹبلشمنٹ کے ساتھ لڑایا گیا تھا آج بھی وہی کیا جارہا ہے۔
لیکن اس بار عوام جاگ گئے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر سے قبل صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پرانے اتحادیوں کے ساتھ بات چیت آگے بڑھ رہی ہے جلد خوشخبری دیں گے، وہ بھی تسلیم کرتے ہیں اور ہم بھی تسلیم کرتے ہیں کہ غلطیاں دونوں طرف سے ہوئی ہیں اب ان غلطیوں کو سدھارنے کا وقت آ گیا ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین اور پی ٹی آئی صدرکی جانب سے ایک بارپھر سٹبلشمنٹ کی جانب دوستی کا ہاتھ بڑھایا گیا ہے تاہم معاملات آگے بڑھنے میں ابھی کافی وقت درکار ہے۔

مزید پڑھیں:  جمہوری لوگ ہیں،گورنر راج نہیں چاہتے:فیصل کریم کنڈی