پشاور میں چینی مزید افغانستان سمگلنگ

پشاورمیں چینی مزید10روپے کلو مہنگی ہوگئی،افغانستان سمگلنگ

ویب ڈیسک: ماہ رمضان المبارک کے دوران منصوعی بحران کی آڑ میں چینی کے نرخ میں مزید10 روپے تک اضافہ کر دیا گیاہے پرچون میں 120روپے اور ہو ل سیل مارکیٹ میں چینی کی قیمت 115روپے کلو ہوگئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چینی کو افغانستان میں سمگل کرنے کی وجہ سے رمضان کے اب تک کے دنوں کے دوران بیس روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے
اس وقت پشاور میں ہزاروں ٹن چینی کو شہر کے مختلف علاقوں میں ذخیرہ کیا گیا ہے۔ نرخوں میں من پسند اضافہ کے بعد مذکورہ سٹاک کی بھی نئی قیمتوں پر فروخت شروع کردی گئی ہے تاہم تاجروں کا موقف ہے کہ رمضان میں چینی کا استعمال بڑھنے کی وجہ سے رسد و طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ذخیرہ اندوز چینی کا مصنوعی بحران پیدا کر کے مسلسل اس کی قیمت میں اضافہ کر رہے ہیں ۔ پشاور میں عام دکانوں کے ساتھ ساتھ اشرف روڈ ، رامپورہ ، ہشتنگری ، پیپل منڈی میں ڈیلرز نے ہول سیل قیمتوں میں بھی اضافہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی حراستی مراکز میں فلسطینی قیدیوں سے بدترین سلوک کا انکشاف