پنجاب الیکشن

پنجاب الیکشن: حکمران اتحاد کی امیدواروں کے کاغذات واپس لینے کے فیصلے کی تردید

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے حکمران جماعتوں کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی واپسی سے متعلق افواہوں کی تردید کردی۔
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اطلاعات جھوٹ اور پروپیگنڈا ہے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق پارٹی قیادت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا، یہ اطلاعات من گھڑت اور محض قیاس آرائیاں ہیں، حکومت میں شامل تمام جماعتیں ملک بھر میں ایک ہی دن الیکشن کی حامی ہیں تاہم کاغذات واپس لینے سے متعلق اطلاعات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، میڈیا سے گزارش ہے کہ ایسی خبر نشر کرنے سے پہلے پارٹی ترجمان سے تصدیق کر لیا کریں۔

مزید پڑھیں:  دوسرا ٹی 20: پاکستان کا آئرلینڈکیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ