پنجاب انتخابات مشاورتی اجلاس

پنجاب انتخابات: آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے پر سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا۔
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاؤس میں ہوگا، سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے سینیئر رہنماوں کو بلایا ہے
پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ وار ساجد طوری سمیت دیگر رہنماء بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے، اجلاس میں انتخابات سے متعلق اہم مشاورت ہوگی۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ :سمگلروں کی تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے سب انسپکٹر سمیت4اہلکار زخمی