لاپتا افراد کمیشن

لاپتا افراد کمیشن نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی

ویب ڈیسک: لاپتا افراد کمیشن نے پیشرفت رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی جس کے مطابق مارچ کے مہینے میں لاپتا افراد کے 141 مقدمات درج ہوئے اور 59 نمٹا دیئے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں47 لاپتا افراد گھروں کو واپس پہنچے جب کہ 3 کی لاشیں ملیں۔ 2 لاپتا افراد ملک کی مختلف جیلوں میں پائے گئے۔ علاوہ ازیں نمٹائے گئے 7 مقدمات جبری گمشدگی کے کیسز نہیں بنتے تھے۔ کمیشن کو لاپتا افراد کے مجموعی طور پر 9534 مقدمات موصول ہوئے۔ کمیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 31 مارچ تک لاپتا افراد کمیشن نے 7105 مقدمات نمٹائے۔ لاپتہ اافراد کمیشن کے پاس اس وقت زیرالتوا مقدمات کی تعداد 2370 ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کی پشاور میں کارروائی، 5کلینکس کو سیل کردیا