چینی کی قیمتوں میں اضافے اور چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔ پنجاب سے ملنے والی اطلاعات

چینی کی قیمتوں میں اضافے اورافغانستان سمگلنگ کی تحقیقات شروع

ویب ڈیسک:چینی کی قیمتوں میں اضافے اور چینی کی افغانستان اسمگلنگ کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔ پنجاب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک4لاکھ ٹن چینی افغانستان اسمگل ہوچکی، چینی 25 روپے فی کلو مہنگی ہونے سے ملزکو 115ارب کا فائدہ ہوا۔کین کمشنر کے تحت ہونے والی تحقیقات میں اسمگلنگ میں ملوث ملز مالکان اور ڈیلرز کا بھی پتہ چلایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے بھی تحقیقات کی جائے گی کہ چینی کون سے راستوں سے سرحد پار بھیجی گئی ۔
گزشتہ چند روز میں مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں پچیس سے تیس روپے تک اضافہ ہوچکا، ایک کلو چینی ایک سو تیس روپے تک جاپہنچی ہے۔خیبرپختونخوامیں بھی چینی کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ کیاگیاہے۔

مزید پڑھیں:  عدالتی نظام درست کرنے کیلئے ملک میں آئینی عدالت ناگزیر ہے: بلاول