پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ اعظم ٹائون میں کبوتر پالنے کے تنازعہ پر نوجوان نے اپنے ہی سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

خزانہ،کبوتر پالنے کے تنازعہ پرنوجوان بھائی کے ہاتھوں قتل

ویب ڈیسک:پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ اعظم ٹائون میں کبوتر پالنے کے تنازعہ پر نوجوان نے اپنے ہی سگے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ مسماة حنا زوجہ ارشد سکنہ اعظم ٹائون سیوان نے خزانہ پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر ارشد ولد نذیر عمر 25 سال نے کافی تعداد میں کبوتر پال رکھے ہیں۔
گزشتہ روز ارشد کبوتر اڑا رہا تھا اس دوران دیور راحت نے اس کے ساتھ بحث و مباحثہ شروع کر دیا اور اچانک پستول نکال کر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں اس کا شوہر شدید زخمی ہوگیا اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :پولیس کانسٹیبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق