ہشت نگری گیٹ

ہشت نگری گیٹ سے رکشوں کی آمدورفت پر پابندی

ویب ڈیسک:رمضان کے آخری عشرے میں سکیورٹی کے خدشات کے باعث ہشت نگری گیٹ سے رات کے وقت رکشوںکی اندرون شہر کے بازاروں میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ صدر کے مختلف بازاروں کو بھی ممکنہ طور پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی آمدورفت کیلئے سیل کرنے کی منصوبہ بندی ہے
اس کے علاوہ قصہ خوانی بازار کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات اور ٹریفک کے رش پر قابو پانے کیلئے پہلے مرحلے میں ہشت نگری گیٹ کے قریب رات کے اوقات میں روڈ کو بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت چوک شادی پیر ، اندرون ہشت نگری سمیت کریم پورہ ، جھنڈا بازار اور چوک شادی پیر کیلئے رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی صورتحال کے باعث رمضان کے آخری عشرے میں اندرون شہر اور بیرون شہر صدرکے بازاروں کیلئے سیکورٹی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت بارے لاہور ہائیکورٹ کا فل بنچ تشکیل