یکم مئی پٹرولیم قیمتوں میں اضافے

یکم مئی کوپٹرولیم قیمتوں میں دوبارہ اضافے کاامکان

ویب ڈیسک:وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔10روپے کے اضافے کے ساتھ پیٹرول کی نئی قیمت282روپے فی لیٹر تک جا پہنچی ہے۔رواں سال وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اب تک 67.2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے اور یہ ملک کی تاریخ میں پیٹرول کی سب سے زیادہ قیمت ہے۔
جولائی 2022 میں پیٹرول کی قیمت 248.74 فی لیٹر تھی جو اُس وقت تاریخی اعتبار سے بلند ترین سطح تھی۔ رواں سال جنوری میں پیٹرول کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ کیا گیا جو کہ ملک کی تاریخ میں ایک بار کیا جانے والا سب سے بڑا اضافہ تھا۔جون 2022 میں برینٹ خام تیل کی قیمت 123 ڈالر تھی جبکہ اپریل 2023 کے وسط میں یہ 86 ڈالر کے قریب ہے۔صحافی شہباز رانا کے مطابق روپے کی قدر میں حالیہ گراوٹ کے پیش نظر اوگرا نے پیٹرول کی قیمت 301 روپے فی لیٹر تک بڑھانے کی سمری بھیجی تھی۔یکم مئی کو قیمتیں دوبارہ بڑھائی جاسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مانسہرہ :جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ ،سینئر قانون دان قتل ،4افراد زخمی