خیبرپختونخوا میں سستا آٹا سکیم

خیبرپختونخوامیں سستا آٹاسکیم فنڈز کی فراہمی تک موخر

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں رعایتی نرخ پر آٹا کی فراہمی کا منصوبہ وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی تک موخر کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق حکومت نے رمضان سے قبل شہریوں کو رعایتی نرخ پر آٹا کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔ نگران حکومت نے رمضان میں مفت آٹا کی فراہمی کی سکیم شروع کی جس کیلئے رعایتی ریٹ پر آٹا کی فراہمی کا سلسلہ بند کیا گیا تھا اس سلسلے میں دونوں منصوبوں میں مستحق افراد کو بری طور پر نظر اند ا ز کرنے کی شکایات تھیں لیکن اس کے باوجود امکان تھا کہ رمضان کے بعد سرکاری نرخ پر آٹا کی فراہمی کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جائے گا تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گندم کی کمی اور مالی بحران کے باعث رمضان سے قبل سبسڈی کے تحت شہریوں کو آٹا کی فراہمی کا منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد کو موخر کر دیا گیا ہے
اس وقت گندم کی فی من امدادی قیمت پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اس لئے صوبہ میں مالی صورتحال کی بہتری اور وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈز کی فراہمی کے بعد منصوبے کی بحالی پر غور کیا جائے گا جبکہ بیرون ممالک سے خیبر پختونخوا میں گندم کی فراہمی کے بعد بھی ممکنہ طورپر رعایتی قیمت پر آٹا کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  شیخ وقاص اکرم اور خالد خورشید نے سفری ضمانت کرا لی