خواتین عازمین حج

خواتین عازمین حج کیلئے قومی پرچم والا عبایا لازمی

ویب ڈیسک: سرکاری سکیم کے تحت حج آپریشن یکم ذی القعد سے شروع ہو رہا ہے جس کے تحت پشاور سمیت ملک بھر سے پچاس فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ اور پچاس فیصد مکہ مکرمہ جائینگے اس سلسلے میں باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پشاور سے عازمین کو حجاز مقدس پہنچانے کیلئے آپریشن کی منصوبہ بندی کر لی گئی ہے حج مشن کی گائیڈ لائنز کے مطابق خواتین عازمین حج کیلئے قومی پرچم کے سٹیکر لگے عبایا کا استعمال لازمی ہو گا جبکہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی اس مرتبہ سخت مانیٹرنگ کی جائیگی ہر ٹور آپریٹر اپنے عازمین حج کے ساتھ انفرادی معاہدے کرنے کا پابند ہو گا۔ ذرائع نے بتایا کہ رواں سال بھی روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ میں پشاور کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رسالپور میں فائرنگ کا تبادلہ : پولیس اہلکار زخمی ،رہزن ہلاک