محکمہ صحت میں غبن اور بھرتی کی اہم فائلیں گم ہوگئیں

ویب ڈیسک: محکمہ صحت میں غبن اور غیر قانونی بھرتی سے متعلق چارج شیٹ انکوائریز کی فائلیں سیکرٹری صحت اور وزیر صحت کے دفاترکے درمیان غائب ہونے کا انکشاف کردیاگیاہے ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ملاکنڈ، مانسہرہ، لکی مروت اور شمالی وزیرستان کے ہیلتھ افسران کے حوالے بدعنوانی اور بھرتیوں کی شکایات پر محکمہ صحت میں انکوائریز کرائی گئی ہیں اور اس سلسلے میں نوٹ کے ساتھ فائلیں سیکرٹری صحت کے دفتر سے وزیر صحت کے دفتر منظوری کیلئے ارسال کی گئیں
جس پر حتمی کارروائی کیلئے وزیراعلیٰ سے منظوری لینا تھی لیکن یہ فائلیں جنوری کے مہینے سے غائب ہیں اور کسی قسم کا ریکارڈ محکمہ صحت کے پاس موجود نہیں ذرائع نے بتایا کہ ہیلتھ سیکرٹریٹ سے یہ فائلیں سابق وزیر صحت کو بھیجی گئی تھی اور اس دوران اسمبلی کو تحلیل کردیا گیا جس کے بعد سے یہ فائلیں وزیر صحت کے پاس ہی رہ گئی اور اس کو واپس نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے محکمہ صحت سے مذکورہ اہلکاروں کیخلاف کارروائی بھی معطل ہوگئی ہے اس ضمن میں کئی مرتبہ فائلیں واپسی کیلئے کوشش کی گئی لیکن تاحال اس کا کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

مزید پڑھیں:  افغانستان بدامنی کے خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون پر تیار